Photo by PCB Twitter

ون ڈے رینکنگ، محمد عامر پہلی دفعہ آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب
04 اکتوبر 2019 (09:56) 2019-10-04

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی، محمد عامر نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر پہلی دفعہ آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، بیٹسمینوں میں بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے، آل راونڈر میں عماد وسیم کا چوتھا نمبر ہے، بیٹنگ میں فخر زمان بھی چار درجے ترقی کے بعد 16 نمبر پر آ گئے۔


ای پیپر