فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی
04 اکتوبر 2019 (09:37) 2019-10-04

لاہور: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ملک کے بیشتر شہروں میں بارش نے جاڑے کی نوید سنادی۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، ابرکرم برسنے سے خنکی بڑھ گئی۔ ڈیرہ غازی خان، نارووال، بہاولنگر، شکرگڑھ، قصور، خوشاب، ساہیوال، وہاڑی اور منڈی بہاؤالدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ حافظ آباد اور مری میں ژالہ باری سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی میں داخل، بیشتر علاقوں میں رات گئے بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بادل برستے ہی بجلی کا نظام بھی درہم برہم۔ جامشورو، حیدر آباد اور میر پور ماتھیلو سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں بھی سیاہ بادلوں کے ساتھ بارش نے انٹری دی۔


ای پیپر