مذہبی رہنما پر فائرنگ ۔۔۔محافظ سمیت جاں بحق
04 اکتوبر 2018 (22:39) 2018-10-04

پشاور :پشاور میں فائرنگ سے مذہبی جماعت کے رہنما مولانا اسماعیل درویش محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے پھندو میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسماعیل درویش کی گاڑی پرفائرنگ کی،پولیس کے مطابق حملے میں مولانا اسماعیل درویش اور ان کا گارڈ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے مولانا اسماعیل درویش کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کر چکے تھے۔


ای پیپر