امریکہ نے بھارت کو خبردار کر دیا
04 اکتوبر 2018 (20:35) 2018-10-04

واشنگٹن:امریکا نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ روس سے ایس 400طرز کے فضائی دفاعی میزائل نظام خریدنے سے باز رہے‘ روسی صدر پوٹن اسی ہفتے اپنے دورہ بھارت کے دوران 5ارب ڈالر مالیت کے اس معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔

خبررساں ادارے کے مطابق بھارت اور روس کے مابین 5ارب ڈالر مالیت کا یہ دفاعی معاہدہ رواں ہفتے صدر ولادیمیر پوٹن کے دورے کے دوران طے پا جائےگا‘اس بارے میں امریکا نے اب بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک بھی روس کےساتھ دفاع اور انٹیلی جنس شعبوں میں تجارت کریں گے‘وہ امریکی قانون کے تحت واشنگٹن کی جانب سے پابندیوں کے زد میں آ سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے تمام اتحادیوں اور ساتھیوں سے چاہتے ہیں کہ وہ امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے روس کےساتھ ٹرانزیکشنز نہ کریں۔بیان کے مطابق ایس 400طرز کے دفاعی میزائل نظام خریدنے سے بھی امریکی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔


ای پیپر