امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی عشروں سے ٹیکس چور نکلے 
04 اکتوبر 2018 (18:36) 2018-10-04

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ٹیکس چوری میں ملوث نکلے۔ امریکی اخبار نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔

تفصیلات کے امریکی امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے والدین کی ٹیکس چوری میں مدد کی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے اہلخانہ کئی عشروں تک ٹیکس چوری میں ملوث رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بہن بھائیوں نے کروڑوں ڈالر چھپا کر نئی جائیدادیں بنانے میں اپنے والد کی مدد کی اس سلسلے میں انہوں نے اپنے بہن بھائیوں کیساتھ مل کر ایک جعلی کارپوریشن بھی قائم کی تھی۔

امریکی اخبار نے مزید انکشاف کیاتین سال کی عمر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سالانہ آمدنی دو لاکھ ڈالر تھی اور دعوؤں کے برعکس انہیں ورثے میں 413ملین ڈالر ملے تھے۔وائٹ ہاؤس نے امریکی اخبار کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے اسے ایک ایسی ہی سازش قرار دیا ہے جو اس سے قبل بھی امریکی صدر کیخلاف ہوتی رہی ہیں۔ 


ای پیپر