Source : Social Media

پشاورمیں طلبا پر لاٹھی چارج,دفعہ 144نافذ,احتجاج کس وجہ سے ہوا ؟
04 اکتوبر 2018 (17:20) 2018-10-04

پشاور: یونیورسٹی طلبا کے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر پولیس نے دھاوا بولتے ہوئے متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا۔پشاور یونیورسٹی میں طلبا نے فیسوں کے خلاف احتجاج شروع کیا تو انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا، پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر ان کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا۔

پولیس نے طلبا پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی طلبا زخمی ہوگئے جب کہ احتجاج کرنے والے متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کی جانب سے بعض شعبہ جات میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبا کا موقف سن کر معاملات حل کرنے کی بات کی گئی تھی لیکن دھرنے کی آڑ میں سیاسی اہداف حاصل کرنے والوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، عدم تشدد، برداشت اور جمہوری رویوں پر یقین رکھتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ یونیورسٹی میں دفعہ 144 نافذ تھی، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے، دفعہ 144 پر عمل درآمد کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے تیار ہیں۔


ای پیپر