فوٹوبشکریہ فیس بک

پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن
04 اکتوبر 2018 (16:52) 2018-10-04

لاہور: جوہر ٹاؤن لاہور میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کا ایل ڈی اے کی زمین پر بنایا ڈیرہ بھی گرادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ، لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن ایل ڈی اے کی کارروائی، لیگی رہنما افضل کھوکھر کا ڈیرہ بھی گرا دیا گیا۔

سمسانی روڈ پر قبضہ مافیا کا آپریشن کیخلاف احتجاج، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کا کہنا تھا کہ تمام اراضی کو واگزار کروایا جائیگا۔

گرین اینڈ کلین سٹی آپریشن کے تحت ملتان میں قبضہ مافیا کی شامت ریلوے روڈ، عزیز ہوٹل اور عظمت واسطی روڈ سے تجاوزات کو کرین کی مدد سے توڑ دیا گیا جس پر مزدور طبقہ دہائیاں دینے لگا۔

فیصل آباد بھی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جارہا ہے۔ وجرانوالہ، چونیاں، کوٹ مٹھن سمیت چھوٹے، بڑے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ جبکہ جگہ جگہ مزاحمت کے باعث پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔


ای پیپر