سعد رفیق نے وزیر اعظم عمران خان اور منشا بم کے تعلقات کے ثبوت دے دئیے
04 اکتوبر 2018 (16:25) 2018-10-04

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر منشا بم اور وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر پوسٹ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق این اے 131 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں او ر وہ اس وقت اپنی الیکشن مہم میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر وزیراعظم عمران خان کی منشا بم کے ساتھ بنائی گئی مبینہ تصاویر شیئر کر دی ہیں اور ساتھ پیغام درج کیاہے کہ ’’آپ پوچھ رہے تھے کہ کون ہے منشا بم اور وہ کس کیلئے کام کرتاہے، لیجیے جناب خود دیکھ لیں۔‘‘اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ منشا بم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مصافحہ کر رہے ہیں

جبکہ ان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی,چوہدری سرور اور اعجاز چوہدری موجود ہیں۔اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ منشا بم مبینہ طور پر عبدالعلیم خان کے ساتھ بیٹھے ہیں ۔ اس بارے میں سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ منشا بم عام انتخابات میں ٹکٹ کیلئے انٹرویو دینے کیلئے عبدالعلیم خان کے ہمراہ موجود ہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہناہے کہ منشا بم اگر عمران خان سے ملنے کیلئے آیاہے تو ضروری نہیں ہے کہ اس کا تعلق عمران خان سے ہو ، عمران خان ایک بڑے لیڈر ہیں اس لیے ان سے ملاقات کیلئے کوئی بھی آ سکتاہے۔


ای پیپر