فوٹوبشکریہ فیس بک

پی ایس ایل چوتھے ایڈیشن کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری
04 اکتوبر 2018 (16:24) 2018-10-04

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔

پہلی دفعہ پی ایس ایل کا حصہ بننے والے اے بی ڈی ویلیئرز کو پلاٹینم کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل چوتھے ایڈیشن کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے سنیل نرائن، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، کولن انگرام، پریرا کو پلاٹینم کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کولن منرو، لک رونکی، ڈیوائن براوو، اے بی ڈی ویلیئرز، کرس لین، سٹیوسمتھ، برینڈن میکلم بھی پلاٹینم کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ سٹار ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل پلاٹینم کیٹگری میں شامل نہیں۔


ای پیپر