نانا پاٹیکر کیخلاف ایک اور اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 
04 اکتوبر 2018 (13:43) 2018-10-04

ممبئی: ماضی کی نامور اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ نے ناناپاٹیکر کو ناگوار شخصیت قرار دیدیا۔ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی سوشل میڈیا پر 8 سال قبل دئیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ناناپاٹیکر کے بارے میں کئی اہم راز افشا کرتے ہوئے ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں ڈمپل کپاڈیہ نے انہیں ناگوار شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں مانتی ہوں وہ بہت باصلاحیت اداکار ہیں اور ان کی ٹکر کا کوئی اداکار نہیں لیکن بہترین اداکار ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں سات خون معاف ہیں، سب کچھ معاف ہے، میری جان بھی لے لو۔

ڈمپل کپاڈیہ نے محتاط الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے ساتھ بہت اچھے ہیں اور ہم اچھے دوست بھی ہیں لیکن میں نے ان کے اندر کا تاریک پہلو دیکھا ہے، جسے انہوں نے بہت اچھے طریقے سے چھپا کر رکھا ہے، ہم سب کے اندر تاریک پہلو ہوتا ہیجسے ہم چھپا کر رکھتے ہیں۔


ای پیپر