فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان اور بھارت ایک بار پھر عالمی ادارے انصاف میں آمنے سامنے ہوں گے
04 اکتوبر 2018 (10:25) 2018-10-04

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت ایک بار پھر عالمی ادارے انصاف میں آمنے سامنے ہوں گے۔ عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھو شن یادیو کا کیس سماعت کیلئے مقرر۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کرنے پر پھانسی کی سزا پانے والے کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت اگلے سال 18 سے 21 فروری تک ہیگ کی عالمی عدالت میں ہو گی۔ بھارت عالمی عدالت انصاف میں 18 فروری کو دن 10 سے ایک بجے تک دلائل پیش کرے گا۔ 21 فروری کو ساڑھے 4 سے 6 بجے تک پاکستان جوابی دلائل دے گا۔

پاکستان کی جانب سے ایڈووکیٹ خاور قریشی اور بھارت کی جانب سے ہریش سلوی نمائندگی کریں گے۔


ای پیپر