فوٹوبشکریہ فیس بک

امن دشمنوں کیخلاف فورسز کی بڑی کارروائی، گینگ وار کا مطلوب ترین ملزم مارا گیا
04 اکتوبر 2018 (10:10) 2018-10-04

کراچی: شہر قائد میں امن دشمنوں کیخلاف فورسز کی بڑی کارروائی، لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا مطلوب ترین ملزم غفار ذکری مارا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم کے مطابق لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں حساس اداروں کی نشاندہی پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران ملزموں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور دستی بم سے حملے بھی کیے۔ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کا مطلوب ترین ملزم غفار ذکری اور اس کا قریبی ساتھی چھوٹا زاہد مارا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کے دو مبینہ ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔

جاوید عالم کے مطابق مقابلے کے دوران ایک 3 سالہ بچہ بھی جاں بحق ہوا، جو غفار ذکری کا بیٹا تھا اور اسے اس نے ڈھال بنا رکھا تھا۔


ای پیپر