bilawal bhutto,zardari,astor,imran khan,destroyed,protest
04 نومبر 2020 (19:10) 2020-11-04

استور:پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے تمام شعبے تباہ کر دئیے ہیں ۔ اگر کوئی امن کیساتھ احتجاج کرنا  چاہے تو اس کیلئے کوئی راستہ نہیں بچا۔ زراعت ٗ انڈسٹری سمیت تمام شعبے تباہ کر دئیے گئے ہیں۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے زراعت کو تباہ کیا جاتا ہے اور پھر کسانوں سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا جاتا ہے ۔ حکومت نے احتجاج کے تمام پرامن راستے بند کر دئیے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ انڈسٹری کیلئے بجلی سستی کر دی گئی ہے مگر یہ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ یہ بجلی سستی کر کے عام آدمی پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ د ور ایک ایسا دور ہے جس میں عوام سے روزگار واپس لیا جا رہا ہے ٗ لوگ حکومت کی طرف سے ناانصافی کا شکار ہیں۔ حکومت سبسڈی چھینتی جا رہی ہے اور نتیجہ یہ ہے کہ آج پاکستانی عوام تاریخ کی بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔عوام مجبور ہیں کہ وہ اس نالائق حکومت کا بوجھ اٹھائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت کی ہے، ہمارا دور آیا تو گلگت بلتستان کو شناخت دی گئی، یہاں کے نوجوانوں کو ملک بھر کے اداروں میں نوکری دلوائی، ہم نے جو جو کام کئے اس کا فائدہ آج تک ہورہاہے۔پاکستان بھر میں ایک ہی جماعت ہے جو غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ و خاتمہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرسکتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آج تک غربت کا مقابلہ کررہاہے، سرکاری ملازمی کی تنخواہ میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہوا، سات سال ہوگئے ہیں تنخواہوں میں اضافہ روک دیا گیا، سندھ حکومت نے تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا اور پنشن بھی بڑھائی، ہم باقیوں کی طرح عوام  کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے۔


ای پیپر