مشتعل شخص نے سیاستدان کا کان چبا ڈالا، ویڈیو وائرل
04 نومبر 2019 (18:03) 2019-11-04

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں ایک مشتعل شخص نے جمہوریت پسند سیاستدان پر وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے کان چبا ڈالا جب کہ چاقو کے وار سے 6 افراد کو زخمی بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ واقعہ ہانگ کانگ کے علاقے تھائی کو شنگ میں پیش آیا جہاں ایک چاقو بردار شخص نے مظاہرین میں گھس کرجمہوریت پسندوں کو ہی نشانہ بنا ڈالا۔منظرعام پر آنے والی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مشتعل شخص جمہوریت پسند مقامی سیاستدان پر حملہ کر کے اسے گردن سے دبوچ لیتا ہے اور پوری قوت سے قابو کرنے کے بعد اس کا کان چبا ڈالتا ہے۔

سیاستدان کو بچانے کے لیے وہاں موجود لوگ حملہ آور پر تشدد کرتے ہیں مگر ان کی یہ کوشش ناکام رہتی ہے، اپنے عزائم میں کامیاب ہونے کے بعد حملہ آور وہاں سے فرار ہو جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس پورے واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مظاہرین نےشاپنگ مال پر قبضہ کرلیاتھا اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا تھا اور مذاکرات کے بعد مظاہرین نے شاپنگ مال کو خالی کردیا ۔


ای پیپر