فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کر لی
04 نومبر 2019 (15:08) 2019-11-04

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کو رہائی کا پروانہ مل گیا، چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منظور ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز بیرون ملک نہیں جاسکے گی، عدالت کا پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ مریم نواز کو ایک، ایک کروڑ کے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ الزامات پر مزید تفتیش درکار ہے۔ موجودہ شواہد کی بنیاد پر مزید گرفتار نہیں رکھا جاسکتا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، مریم نواز نے استدعا کی تھی کہ انھیں والد کی عیادت کیلئے ضمانت پر رہا کیا جائے۔


ای پیپر