فائل فوٹو

ہمارے ساتھ چار پانچ سال اوکھے سوکھے گزار لیں: فواد چودھری
04 نومبر 2019 (13:01) 2019-11-04

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان پسند ہے یا نہیں، چلنا ان ہی کے ساتھ پڑے گا، کہتے ہیں ہمارے ساتھ چار پانچ سال اوکھے سوکھے گزار لیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا فی الحال کوئی متبادل نہیں، کوئی ہسپتال میں ہے، کوئی بیمار ہے، مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کر کے اپنا حق استعمال کیا، معاملات مثبت اور پر امن انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے پیچھے نماز پڑھنا سعادت ہوگی، نواز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں لیکن ان کے خاندان کو چاہیے کہ قوم کا پیسہ واپس کر دیں۔


ای پیپر