فوٹوبشکریہ فیس بک

مولانا حامد الحق کو مولانا سمیع الحق کا جانشین مقرر کردیا گیا
04 نومبر 2018 (16:18) 2018-11-04

نوشہرہ: مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کو جمعیت علمائے اسلام (س) کا امیر مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے سیاسی جانشین کا فیصلہ پارٹی شوریٰ کے مشاورتی اجلاس میں ہوا۔ مولانا حامد الحق کی دستار بندی کل ہوگی۔

ادھر نوشہرہ میں مولانا سمیع الحق کی رہائشگاہ پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سکندر شیر پاؤ سمیت سیاسی اور مذہبی شخصیات نے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

یاد رہے کہ جمعیت علما اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کو اسلام آباد میں ان کی اپنی رہائش گاہ میں چھریوں کے وار کر کے شہید کردیا گیا تھا۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر