فوٹوبشکریہ فیس بک

افغانستان کے صدر امن مذاکرات میں شرکت کیلئے رضا مند
04 نومبر 2018 (15:40) 2018-11-04

افغانستان کے صدر اشرف غنی ماسکو میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے رضامند ہوگئے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ مذکرات 9 نومبر کو ہوں گے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان، ایران، چین اور امریکا کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

اجلاس میں افغان طالبان کا وفد شرکت کرے گا، اجلاس میں افغانستان میں قیام امن کے لیے بات چیت کی جائے گی، تاہم یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ کون کون سے ممالک نے دعوت نامے قبول کیے ہیں۔

 

 

 


ای پیپر