فوٹوبشکریہ فیس بک

چیف جسٹس کو سینے میں تکلیف، انجیو پلاسٹی کردی گئی
04 نومبر 2018 (15:18) 2018-11-04

راولپنڈی: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آمد، طبی معائنہ بھی کرایا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ادارہ برائے امراض قلب پہنچے جہاں انہوں نے اپنا طبی معائنہ بھی کرایا۔ طبی معائنے کے دوران چیف جسٹس کے دل کی ایک شریان بند تھی۔ سپیشل بیلون استعمال کرکے شریان کی بلاکیج دور کردی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے جبکہ ان کو انجیو پلاسٹی کے بعد وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

 


ای پیپر