فوٹوبشکریہ فیس بک

'مولانا سمیع الحق کے طلبا کو ان کے آخری خطاب کو چارٹر آف گائیڈینس کے طور پر لینا چاہیے'
04 نومبر 2018 (13:13) 2018-11-04

لاہور: تحریک لبیک کے رہنما مولانا خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ہم مولانا سمیع الحق کے قتل کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا سمیع الحق کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو سخت سزا ملنی چاہیے، مولانا سمیع الحق کے طلبا اور پیروی کرنے والوں کو ان کے آخری خطاب کو چارٹر آف گائیڈینس کے طور پر لینا چاہیے۔ علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ہم غیر ملکی سپانسرڈ لا مذہبیت اور برائیوں کے خلاف اکٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ مولانا سمیع الحق کو دو مبینہ قاتلوں نے چھریوں کے وار سے قتل کیا تو علامہ خادم حسین رضوی نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد دھرنا ختم کر دیا تھا۔

 

 

 

 

 


ای پیپر