فوٹوبشکریہ فیس بک

وائٹ کالر جرائم سے نمٹنے کیلئے چین کا تعاون درکار ہے: وزیراعظم عمران خان
04 نومبر 2018 (12:34) 2018-11-04

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن نے پاکستان کو کھوکھلا کردیا ہے۔ غیرملکی قرضوں کی ادائیگی عوام کو مہنگائی کے ذریعے کرنا پڑی۔

بیجنگ میں سینٹرل پارٹی سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، وائٹ کالر جرائم سے نمٹنے کے لیے چین کا تعاون درکار ہے۔ وزیر اعظم نے سی پیک کو پاکستان کیلئے انتہائی اہم قرار دیا۔

وزیر اعظم آج بیجنگ سے شنگھائی روانہ ہونگے، شنگھائی میں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں بھی شرکت کرینگے۔ وزیر اعظم عمران خان مختلف عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان آج بیجنگ سے شنگھائی روانہ ہونگے، شنگھائی میں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں بھی شرکت کرینگے۔ ایکسپو کی سائیڈ لائن پر وزیر اعظم عمران خان مختلف عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم انٹرنیشنل کنونشن، چینی صدر کی جانب سے منعقدہ تقاریب میں شرکت کرینگے۔ ٹی بی حکام کے وفود سے بھی ملاقات کرینگے۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے چینی ہم منصب اور چین کے نائب صدر سے بھی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر