فوٹوبشکریہ فیس بک

قومی کرکٹر یاسر شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں
04 نومبر 2018 (10:45) 2018-11-04

صوابی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ نماز جنازہ آج دن 2 بجے صوابی میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کا شمار پاکستان کے بہترین سپن باﺅلرز میں ہوتا ہے، لوگ اکثر انہیں شین وارن کے بعد دوسرا بڑا سپنر مانتے ہیں۔

دو عشروں بعد سال 2016 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں یاسر شاہ کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختوانخوا کے ضلع صوابی سے ہے۔

ارجنٹائن اور ہسپانوی کلب بارسلونا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی سے مشابہت رکھنے والے یاسر شاہ خود بھی میسی کے بہت بڑے فین ہیں۔

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔ فاسٹ باﺅلر حسن علی نے یاسر شاہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

 

 

 

 


ای پیپر