Eid ka Chand in Pakistan,Eid Moon,Eid Chand,Eid ul Fitar,Eid ul fitr in Moon,EID Moon Ramzan
04 May 2021 (22:42) 2021-05-04

لاہور :عید الفطر کے قریب آتے ہی غیر ملکی ماہرین فلکیات نے بھی چاند کی پیشگوئی کر دی ،رمضان کے آخری عشرہ کے آتے ہی ماہرین فلکیات نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم معلومات شیئر کیں گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات نے رپورٹ میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گیارہ اور بارہ مئی کو دنیا کے کئی ممالک میں شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ،کچھ ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش 12 مئی کو کی جائے گی ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت بیشتر خلیجی اور عرب ممالک کے علاوہ کئی یورپی ممالک میں بھی 12 مئی کو چاند نظر آ جائے گا، یوں ان ممالک میں 13 مئی بروز جمعرات عید الفطر منائی جائے گی۔

دوسری طرف پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے ماہرین فلکیات کا کہنا تھا  پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں 12 کی بجائے 13 مئی کو شوال کا چاند نظر آئے گا، یوں ان ممالک میں 14 مئی کو عید الفطر منائی جائےگی۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ اس بار رمضان کے روزے 29 کی بجائے 30 ایام پر مشتمل ہو نگے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی۔ یوں 12 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 مئی کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہوگا۔یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو ہوگا۔


ای پیپر