شنیرا کا ڈیفنس میں کُھلے مین ہولز کو بند کرنے کا مطالبہ
سورس:   فائل فوٹو
04 May 2021 (22:07) 2021-05-04

کراچی: وسیم اکرم کی بیوی شنیرا نے ڈیفنس میں کُھلے مین ہولز بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 

ٹوئٹر پر شنیرا نے ایک خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ نیو کراچی کے علاقے میں 12 سال کا بچہ سیوریج کے مین ہول میں گِر کر جاں بحق ہو گیا۔

شنیرا نے اس خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی توجہ اس جانب دلائی تھی کہ تمام مین ہولز کو ڈھک دیا جائے۔ شنیرا کے بقول انکی توجہ دلانے پر انتظامیہ نے ایسا ہی کیا اور تمام مین ہولز ڈھک دیئے لیکن کچھ عرصے کے بعد اُن مین ہولز کے ڈھکن پھر چوری ہو گئے۔

بشکریہ(نیو نیوز)


ای پیپر