France, law, restrictions, Muslims, President Emmanuel Macron
04 May 2021 (22:07) 2021-05-04

 انقرہ: مصر نے فرانس سے ساڑھے چار ارب ڈالر میں 30 رافیل لڑاکا جیٹ طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق مصر، فرانس سے 30 رافیل جیٹ طیارے ساڑھے چار ارب ڈالر میں خریدے گا جس کے لیے دونوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔ 

معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے مصر کے وزارت دفاع نے کہا کہ معاہدے کے مندرجات کو اپریل کے آخر میں حتمی شکل دیدی گئی تھی اور معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے سے متعلق مزید تفصیلات کا جلد اعلان کیا جائے گا، فرانس 2013 سے 2017 تک مصر کو اسلحہ فروخت کرنے والاایک بڑا ملک رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے میں میزائل مہیا کرنے والی کمپنیوں ایم بی ڈی اے اور دفاعی آلات فروخت کرنے والی فرم سفران الیکٹرانکس اینڈ ڈیفنس کے ساتھ 20 کروڑ یورو کی مالیت کے ٹھیکے بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں فرانس کے صدرمیکرون کو اپنے اس بیان پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے وہ مصر کو ہتھیاروں کی فروخت کا معاملہ انسانی حقوق کی صورت حال سے مشروط نہیں کریں گے۔


ای پیپر