Mexico Accident 20 Injured
04 May 2021 (17:47) 2021-05-04

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں بائی پاس سے گزرنے والی تیز رفتار میٹرو ٹرین پل سمیت سڑک پر گزرنے والی گاڑیوں پر گر گئی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  میکسیکو سٹی میں مصرف شاہراہ پر گاڑیوں پر بائی پاس بْل اْس وقت گر گیا جب اس پر سے میٹرو ٹرین گزر رہی تھی۔

پْل کا ملبہ اور ٹرین کے ڈبے گاڑیوں پر گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ریسکیو ادارے نے پْل کے کمزور ہونے پر ٹرین کو اتارنے کا عمل روک دیا ہے۔ 

واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


ای پیپر