Pakistan Girl Postpartum
04 May 2021 (17:22) 2021-05-04

 لاہور: برطانوی نژا د پاکستانی لڑکی کولاہور میں قتل کر دیا گیا ، پولیس نے دو نامزد ملزمان سمیت چار افراد کے خلاف لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ ذوالفقار کے والد لندن میں رہتے تھے اور ماہرہ لاہور میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہتی تھیں ،مقتولہ کے چچا محمد نذیر نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے نامزد ملزمان  سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ مقتولہ ماہرہ ذوالفقار کے ساتھ شادی کرنا چاہتے تھے ۔

چچا کا کہنا تھا کہ ماہر ہ کو اس کے دوستوں ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ نے قتل کیا ہے ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ماہرہ کی گردن کے نزدیک گولی لگی ہے اور جسم پر بھی زخم کے نشان پائے گئے ہیں ۔


ای پیپر