Dr Firdous Ashiq Awan PDM, PTI, Daksa Election 2021
04 May 2021 (16:57) 2021-05-04

لاہور :اسسٹنٹ کمشنر کیساتھ پیش آنے والے واقع کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان نے چیف سیکرٹری اور فردوس عاشق اعوان سے اہم ملاقات کی ،اس موقع پر چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کسی بھی سرکاری افسر یاعملے کو گالی دنیا مناسب بات نہیں ۔

گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ پیش آنے والے واقع نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا،کچھ لوگ فردوس عاشق اعوان کو شاباش دیتے رہے اور کچھ لوگ انہیں تہذیب کے دائرے میں رہنے کی تلقین کرتے رہے ،سوشل میڈیا پر ملا جلا رحجان دیکھنے کو ملا ۔

میڈیا پر اس ویڈیو کلپ کی دھوم کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی نوٹس لیا اور فردوس عاشق اعوان سمیت چیف سیکرٹری پنجاب سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی ،چیف سیکرٹری پنجاب نے جب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تو چیف سیکرٹری نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کیساتھ پیش آنے والے واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

چیف سیکرٹری نے کہا سر کاری افسر یا عملے کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔

ذرائع چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنراوردیگرانتظامی افسران دن رات محنت کررہےہیں،سرکاری افسر یا عملے کے ساتھ غیر اخلاقاقی زبان استعمال کرنے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ،چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ میں آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں ،افسران کو گالی دینا مناسب بات نہیں ۔


ای پیپر