Israel,India Virus,Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
04 May 2021 (15:48) 2021-05-04

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کورونا کے نئے کیسز میں بھارت، چلی اور برازیل میں سامنے آنے والے زیادہ خطرناک کیسز کا بھی پتا چلا ہے۔

 گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایسے 19 کیسز سامنے آئے ہیں جن کے متاثرین برازیل، بھارت یا چلی میں سامنے آنے والے کیسز سے ملتے جلتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے سامنے آنیوالے کیسز میں تین باہر سے آنے والے افراد شامل ہیں،دو کو برازیلی طرز کا  کورونا ہے۔

 ان میں ایک بچہ اور ایک بڑی عمر کا شخص ہے۔ ایک مریض چلی میں آنے والی کورونا لہر سے متاثر ہے۔اس کے علاوہ بھارت میں کورونا وبا کی طرز کے 19  مریض سامنے آئے ۔ اسرائیل میںبھارت سے آنے والے کورونا مریضوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔


ای پیپر