Shehbaz Sharif, opposition leader, PML-N, NA-249 by-poll, Karachi
04 May 2021 (15:44) 2021-05-04

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہمارے مطالبے پر این اے 249 میں دوبارہ گنتی کو قبول کیا گیا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ مد مقابل امیداروں کے درمیان جیت کے کم مارجن پر شفافیت کی غرض سے یہ ضروری تھا ، ووٹ کی ساکھ جمہوریت کی ایک یقینی بنیاد ہے ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں این اے 249 کراچی ، دوبارہ گنتی میں ان شااللہ جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی ، ساتھ ہی کہا ، دوبارہ گنتی کی درخواست ریٹرننگ افسر لیول پر ہی منظور ہو جانی چاہیے تھی ۔

ادھر ، پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ 6 مئی کو بھی جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی ۔ ہمیں پورا اعتماد ہے ہمیں ووٹ ملے ہیں ، جے یو آئی نے حلقے میں پیپلزپارٹی کی حمایت کی ۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ، کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرائیں ، یہ ہمارا آئینی حق ہے ۔


ای پیپر