mqm-karachi-Pakistan Pakistan,Karachi,MQM
04 May 2021 (15:31) 2021-05-04

اسلام آباد : ایم کیو ایم نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ایک اور وزارت کی پیشکش مسترد کردی اور کہا ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پا رہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ، پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت کی پیشکش کی ، وزارت کی پیشکش کابینہ کے سینئر وزیر کی جانب سے کی گئی ہے۔

 سینئر وزیر نے کابینہ میں وزارت آبی وسائل کیلئے خالد مقبول سے نام مانگا ، تاہم ایم کیو ایم نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی وزارت کی پیشکش کو مسترد کر دیا ۔

 ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پا ر ہے، نہ کراچی والوں کو روزگار مل رہا ہے نہ مسائل حل ہورہے ہیں ،تمام سیاسی جماعتوں کو اس وقت عوامی مسائل کے حل کا سوچنا چاہیے ۔


ای پیپر