Federal cabinet, PM Imran Khan, 90-day reduction, prison sentences, Sheikh Rasheed
04 May 2021 (14:55) 2021-05-04

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوا جس میں 8 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا ۔

اجلاس میں کورونا ویکسین کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا ، اجلاس میں عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری پر بھی بات کی گئی ۔

اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک میں ایسا بجٹ لایا جائے جو غریب عوام کے حق میں ہو جبکہ آئندہ بجٹ پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو خوشخبریاں ملیں گی ۔


ای پیپر