No power in the world can stop CPEC, Asim Saleem Bajwa
کیپشن:   فائل فوٹو
04 May 2021 (13:39) 2021-05-04

کراچی: پاک چین اقتصادی راہدرای (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چین کیساتھ  ہمارے تعلقات آزمودہ ہیں، اس کے تعاون سے ترقی کے بڑے بڑے منصوبے جاری ہیں جنھیں ہر صورت مکمل کیا جائے گا، سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے۔ ہم 40 سال جنگ کے بعد اپنے بل بوتے پر آگے بڑھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کے تحت پاکستان میں جاری منصوبوں بارے بتاتے ہوئے کہا کہ گوادر فری زون میں 12 فیکٹریاں بن رہی ہیں، جن میں سے ایک فیکٹری شروع ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ گوادر فری زون فیز ٹو بھی جلد شروع کر رہے ہیں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے کیلئے تعلقات میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔ چین کےساتھ ہمارے آزمودہ تعلقات ہیں۔ چین کے تعاون سے ترقی کے بڑے منصوبے جاری ہیں۔ شاہراہوں کی تعمیر اور باہمی تجارت بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے ہر صورت میں مکمل ہوں گے۔ پاکستان آگے بڑھنے کیلئے بہت پرعزم ہے۔ پشاور سے کراچی تک موٹروے کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ بلوچستان میں شاہراہوں کا جال بچھا رہے ہیں۔ سی پیک منصوبہ ملتان سکھر موٹر وے مکمل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے بہت سے منصوبے مکمل ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان 40 سال تک دہشتگردی کی ںذر ہوتا رہا ہے۔ ملک میں انفراسٹرکچر متاثر اور جانی نقصان ہوا۔ سی پیک کا مغربی روٹ مکمل ہونے سے علاقائی روابط بڑھیں گے اور اس سے ترقی کا عمل تیز ہوگا۔


ای پیپر