Camels, protection, new coronavirus, research study, WHO
04 May 2021 (13:36) 2021-05-04

دبئی: متحدہ عرب امارات میں سائنس دانوں نے کورونا سے متعلق ایک تحقیقی مطالعہ کیا ہے جس کے مطابق اونٹ نئے کورونا وائرس سے محفوظ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سائنس دانوں نے کورونا سے متاثرہ انسانوں کے علاج کی غرض سے اونٹوں کی اینٹی باڈیز کو بروئے کار لانے کے لیے ایک تحقیقی مطالعہ شروع کیا ہے ۔

سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے مردہ سیمپل اونٹوں کے اجسام میں داخل کیے ہیں ۔ اس تجربے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ کیا اس سے صحرائی جانور میں اینٹی باڈیز پیدا ہوتے ہیں تاکہ انھیں انسانوں کے علاج میں استعمال کیا جاسکے ۔ اب تک کے مطالعات کے مطابق اونٹ نئے کورونا وائرس سے محفوظ ہے ۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا قہر جاری ہے ، ایک دن میں مزید تین لاکھ پچپن ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، چوبیس گھنٹے میں تین ہزار چار سو پینتیس افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوورنا کیسز مثبت آنے کی شرح انیس فیصد سے تجاوز کر گئی ، دارالحکومت نئی دہلی میں صورتحال تشویشناک ہونے کے بعد انتظامیہ کی مدد کیلئے حکومت نے فوج طلب کر لی ۔


ای پیپر