Imran Khan, prices, potatoes, onions, tomatoes, Pakistan, Bilawal Bhutto
04 May 2021 (12:54) 2021-05-04

 کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آلو ، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پا رہے ، ملک کیا چلائیں گے ؟

ملک میں مہنگائی کی ریکارڈ شرح پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک جب چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا ؟

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہوش کے ناخن لیں ، ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد ہے جبکہ ایس پی آئی کے مطابق تو مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ رمضان میں مختصر دسترخوان عمران خان کی نااہلی کی داستانیں سنا رہے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان مہنگائی کی قیامت ڈھا رہے ہیں جبکہ پی پی پی بینظیر کارڈ جاری کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر کے مزدوروں کے لئے بے نظیر کارڈ جاری کرے گی ۔


ای پیپر