04 May 2021 (12:03) 2021-05-04

کراچی: شہر قائد کی پولیس نے ایک کامیاب آپریشن میں 3 اغوا کاروں کو ہلاک کرکے ان کے چنگل میں پھنسے دو مغویوں کو چھڑا لیا ہے۔ یہ مبینہ پولیس مقابلہ منگھو پیر کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے اغوا کاروں کی شناخت علی گوہر، شفیع اللہ اور نوکاف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ تینوں اغو کار بین الصوبائی گروہ کے کارندے تھے جن کا کام لوگوں کو اغوا کرکے ان سے تاوان وصول کرنا تھا۔

اغوا کاروں نے اپنی حالیہ کارروائی 23 اپریل کو سرانجام دی اور کراچی کے علاقے سپر ہائی سے سائٹ سے دو شہریوں کو اغوا کرکے لے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے دونوں شہریوں کے خاندان سے رابطہ کرکے انھیں چھوڑنے کے بدلے 5 کروڑ روپے کا بھاری تاوان طلب کیا تھا۔

ایس ایس پی عبداللہ احمد نے اس سلسلے میں میڈیا کو بتایا کہ یہ لوگ عادی مجرم تھے جن کا پیشہ ہی اغوا کاری تھا۔ ہلاک ہونے والے مبینہ اغوا کاروں کیخلاف متعدد مقدمات درج کئے گئے تھے۔


ای پیپر