Bill and Melinda Gates divorce after 27 years of marriage
کیپشن:   فائل فوٹو
04 May 2021 (08:45) 2021-05-04

کیلیفورنیا: دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور میلنڈا کے درمیان 27 سال بعد طلاق ہو گئی ہے۔ دونوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم اب ایک دوسرے کیساتھ بطور میاں بیوی رشتہ نہیں نبھا سکتے۔

بل گیٹس اور میلنڈا کی جانب سے یہ بڑا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا گیا ہے۔ دونوں نے لکھا کہ بہت سوچ بچار اور ہمارے رشتے سے جڑی چیزوں پر غور کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ شادی اب ختم کر دینی چاہیے۔

خیال رہے کہ دونوں شخصیات درمیان ملاقات 1980ء میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے مائیکروسافٹ کمپنی کو جوائن کیا تھا۔

بل گیٹس اور میلنڈا کا شمار دنیا کی سب سے کامیاب اور امیر ترین جوڑوں میں ہوتا تھا۔ دونوں مل کر عوامی فلاح وبہبود کیلئے ایک تنظیم چلا رہے ہیں جس کا نام بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ہے۔ دونوں کے تین بچے بھی ہیں۔

اس فلاحی تنظیم نے موذی بیماریوں اور بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے اب تک اربوں ڈالرز خرچ کئے ہیں۔

خیال رہے کہ بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان کے پاس 124 بلین ڈالرز کے لگ بھگ اثاثے موجود ہیں۔

انہوں نے اس تمام دولت کا بڑا حصہ اپنی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ سے کمایا جو انہوں نے 1970ء کی دہائی میں اپنے دوستوں کیساتھ مل کر قائم کی تھی۔

بل گیٹس اور میلنڈا نے اپنے مشترکہ تاریخی ٹویٹ میں لکھا کہ ہم دونوں نے اس 27 سال کے عرصے میں اپنے تینوں بچوں کی بہترین پرورش کرنے اور قابل بنانے کی کوشش کی۔ ہم نے ایک ایسی تنظیم کی بھی بنیاد رکھی جس مقصد نوع انسانی کی خدمت ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ ہم دونوں مل کر اپنا مشن جاری رکھیں گے تاہم ازدواجی زندگی کو قائم رکھنا اب ناممکن ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے خاندان کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے گا۔


ای پیپر