Prime Minister Imran Khan, Federal Cabinet, important decisions, PTI government
04 May 2021 (08:32) 2021-05-04

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، 8 نکاتی ایجنڈا جاری ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کورونا ویکسین کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا ، اجلاس میں عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ پاکستان ریلویز کے ساتھ پبلک پرائیویٹ اشتراک کی منظوری دے گی ، ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔


ای پیپر