نواز شریف کو کرونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا
04 May 2020 (23:19) 2020-05-04

لندن :کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا میں لوگ پریشان ہیں وہیں لندن میں مقیم سابق وزیر اعظم نواز شریف کواس وقت مشکلات کا سامنا اٹھانا پڑا جب ان کی سرجری کو کرونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دل کی سرجری عالمی وبا رونا وائرس (کووڈ 19) کے سبب ملتوی کر دی گئی ہے ۔ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں یہ اطلاع دی ۔

انہوں نے کہا ‘‘ کورونا وائرس کی وجہ سے نواز شریف کی سرجری ملتوی کر دی گئی ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ میاں صاحب ہائی رسک والے مریض ہیں اور تمام طرح کی احتیاطی تدابیر برتنی ہوں گی’’ ۔ نواز شریف ان دنوں اپنے علاج کے لئے برطانیہ میں ہیں ۔


ای پیپر