بغیر ماسک کے دکان میں داخل ہونے پر گارڈ نے گاہک قتل کردیا
04 May 2020 (22:11) 2020-05-04

مشی گن: امریکا میں ایک گاہک کے بغیر ماسک لگائے سپر اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے گاہک کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر فلنٹ میں ڈالر سپر اسٹور پر گارڈ کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 43 سالہ شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ڈالر سپر اسٹور کے مرکزی دروازے پر کھڑے سیکیورٹی گارڈ اور ایک گاہک کے درمیان تکرار جاری ہے اور اسی دوران گارڈ نے گاہک پر فائرنگ کردی۔

سیکیورٹی گارڈ نے شہری کو ماسک لگائے بغیر اسٹور میں داخل ہونے سے منع کردیا تھا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ پولیس نے شہری کی ہلاکت کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں اس مہلک وائرس سے 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ لاکھ سے زائد بیمار ہیں۔


ای پیپر