عید پر نئے نوٹ کیسے ملیں گے ؟سٹیٹ بینک کا اہم اعلان
04 May 2020 (20:19) 2020-05-04

 کراچی:اسٹیٹ بینک پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر امسال نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پیر کواسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت اس سال نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔عوام کے علاہ اسٹیٹ بینک کے ملازمین کو بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں ہوں گے اور اس حوالے سے مرکزی بینک نے تمام چیف منیجرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا چیف منیجرز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ بینکوں میں سماجی فاصلہ رکھنے اور کرونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عیدالفطر کے موقع پر رمضان المبارک میں اسٹیٹ بینک نئے کرنسی نوٹ کا اجرا کرتا ہے، ملک بھر میں اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں سے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کرنسی نوٹ دیے جاتے تھے۔


ای پیپر