سندھ کے حوالے سے تشویشناک خبر
04 May 2020 (20:10) 2020-05-04

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم نے جعلی اکاو¿نٹ تو بھرے ہیں لیکن سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ آندازہ تو تھا کہ سندھ کو بہت نوچا گیا ہے لیکن سندھ میں اندازوں سے کہیں زیادہ بدترین حالات یقیناً پریشان کن ہیں، ? سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم مئی کو صرف 16جب کہ 2مئی کو 18مریض وینٹی لیٹرز پر تھے، اسی دن ڈاکٹر فرقان وینٹی لیٹر نہ ملنے پرجان کی بازی ہارگئے، اس سے سندھ کے زمینی حقائق کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جہاں بھٹو زندہ ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عجیب مضحکہ خیز لوگ ہیں کہ 12 سال سے مسلسل حکومت کرنے والے اپنی کرپشن اور نااہلی پر پھر وفاق کو کوس رہے ہیں، 18ویں ترمیم نے ان کے جعلی اکاو¿نٹ تو بھرے ہیں لیکن سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، جب سوال اٹھایا جائے گا تو 18ویں ترمیم کے داعی بن کرسندھ کارڈ کھیلنے کے لیے میدان میں ہوں گے۔

 


ای پیپر