شان کی ارطغرل پر کڑی تنقید
04 May 2020 (14:28) 2020-05-04

لاہور: فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے ترکی کے ڈرامے ارطغرل غازی کو پاکستان میں نشر کرنے پر پی ٹی وی پر تنقید کی ہے۔

اداکارشان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری تاریخ اور ہمارے ہیروز کو تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ہم کب تک مانگے ہوئے لفظوں سے اپنی خودی کی دیوار مضبوط کریں گے ۔ پی ٹی وی کو اس طرح کے ڈرامے خود پروڈیوس کرنے چاہئیں، کہاں ہے فنڈنگ نوتماشا پھر بھی پیسا ہضم۔ میرے خیال میں تو بہت کچھ بن سکتا ہے مگر حقیقت میں اتنا بڑا پراجیکٹ حکومت کی دلچسپی کے بغیر نہیں بن سکتا۔

مزید برآں اداکار شان نے اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں کراچی کی بہت یاد آرہی ہے۔ کراچی شہر میں موجود اپنے تمام دوستوں کو بھی بہت یاد کر رہا ہوں۔ کراچی کے لوگوں کی مہارت، وہاں کا کھانا اور خاص طور پر شہر کا ساحلِ سمندر بہت ہی زیادہ یاد آرہا ہے۔میرا خوبصورت شہر کراچی ہمیشہ سلامت رہے۔ میرا اللہ ہم سب کی حفاظت کرتا ہے۔


ای پیپر