'پاکستان میں بر وقت اقدامات سے کورونا وبا پر قابو پانے میں مدد ملی'
04 May 2020 (14:19) 2020-05-04

نیویارک: امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بر وقت وسیع پیمانے پر اقدامات سے کورونا وبا پر قابو پانے میں مدد ملی۔

پاکستانی سفیر نے امریکی نیوز پیپر کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث معاشی ترقی کے سفر کو شدید دھچکا لگا۔ وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک پر زور دیا کہ موجودہ حالات سے نمٹنے کے لئے جامع مضبوط حکمت عملی بنانی چاہیے تاکہ کورونا جیسی وبا پر قابو پایا جا سکے۔


ای پیپر