ملک بھر کے نادرا دفاتر شہریوں کیلئے کھول دیئے گئے
04 May 2020 (12:13) 2020-05-04

لاہور: ملک بھر کے نادرا دفاتر آج سے شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں، کراچی کے 3 میگا سینٹرز بھی ایک شفٹ کے لیے فعال کر دیئے گئے۔

نادرا دفاتر آنے والے شہریوں کو سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے متعین کردہ طریقوں پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک پہننا لازم ہوگا۔ نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ حکومت کے اعلان کے بعد سب رجسٹرار آفس بھی کھول دیے گئے، زمینوں کی دستاویزات کی رجسٹریشن اور تصدیق کے لیے بورڈ آف ریونیو کے دفاتر کی تعطیلات ختم ہوگئی۔ کراچی ڈویژن میں آج سے سب رجسٹرار آفسز میں کام شروع کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر