وزیر اعظم سوشل میڈیا پر ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں سے خطاب کریں گے
04 May 2020 (12:05) 2020-05-04

اسلام آباد: کورونا ٹائیگر فورس آج سے ملک بھر میں آپریشنل ہو جائیں گی، وزیر اعظم عمران خان ویڈیو لنک اجلاس میں ٹائیگر فورس سے متعلق گائیڈلائنز دیں گے۔

اجلاس میں صوبوں میں ٹائیگرفورس کو متحرک کرنے کے حتمی پلان کی منظوری دی جائے گی، وزیر اعظم سوشل میڈیا پر ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں سے خطاب بھی کریں گے۔


ای پیپر