رواں برس کے آخر تک امریکا کے پاس کورونا کی ویکسین ہوگی: صدر ٹرمپ
04 May 2020 (10:07) 2020-05-04

نیویارک: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ رواں برس کے آخر تک امریکا کے پاس کورونا کی ویکسین ہوگی، کسی ملک نے ویکسین کی تیاری میں امریکی ماہرین کو شکست دی تو خوشی ہو گی، ویکسین کی تیاری پر دوسرے ملک کو خراج تحسین پیش کروں گا۔

ادھر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے چین پر ایک بار پھر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ووہان کی لیبارٹری سے پھوٹنے کے واضح ثبوت ہیں۔

چین دنیا کو متاثر کرنے اور غیر معیاری لیبس چلانے کی تاریخ رکھتا ہے، تاہم وائرس کو جان بوجھ کر پھیلانے کی تصدیق نہیں ہوئی۔


ای پیپر