پاکستان میں کورونا وائرس سے 457 افراد جان کی بازی ہار گئے
04 May 2020 (09:57) 2020-05-04

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 457 ہوگئی، مزید 981 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 20 ہزار 84 ہوگئی۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 7 ہزار 494 ہے، سندھ میں اب تک 7 ہزار 465 رپورٹ ہوچکے، خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 129 افراد متاثر ہیں، بلوچستان میں ایک ہزار 172 مریض زیرعلاج ہیں، اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 393، گلگت بلتستان میں 364 ہے جبکہ آزاد کشمیر میں 67 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں 5 ہزار 114 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔


ای پیپر