'بھارت میں اسلاموفوبیا کے واقعات دنیا میں منفی توجہ کا سبب بن رہے ہیں'
04 May 2020 (09:45) 2020-05-04

نیو دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کے رہنما ششی تھرور کا کہنا ہے کہ بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات دنیا میں منفی توجہ کا سبب بن رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ششی تھرور کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اپنی پارٹی اور اپنے سپورٹرز کو مسلمان مخالف بیانات سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اترپردیش سے بی جے پی کے ایم ایل اے کی جانب سے مسلمانوں سے سبزیاں خریدنے کا بائیکاٹ کرنے کے اعلان کی بھی مثال دی۔

ششی تھرور کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے باہر مسلمانوں سے محبت کا ڈھونگ رچانا اور ملک میں ان کی تذلیل کرنے کی دوغلی پالیسی مزید نہیں چل سکتی۔


ای پیپر