میشا شفیع کو اب جج پر بھی اعتماد نہ رہا
04 May 2019 (18:58) 2019-05-04

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جج پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا جبکہ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر اداکار علی ظفر اور میشا شفیع کے کیس کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ سنایا جائے گا۔

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے جج کی تبدیلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ سیشن جج کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 07 مئی تک ملتوی کر دی عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر اداکار علی ظفر اور میشا شفیع کے کیس کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ سنایا جائے گا۔

میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کرنے والے جج پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے مقامی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ گواہان کے بیانات قلمبند کراتے وقت موجودہ جج نے گواہان کو جوابات دینے میں معاونت کی میشا شفیع نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کی وساطت سے جج کی جانبداری کے خلاف درخواست بھی لاہور کی مقامی عدالت میں جمع کرائی اداکارہ نے اپنی درخواست میں مقف اختیار کیا کہ موجودہ جج میرے وکلا پر بلاوجہ برہم بھی ہوئے۔


ای پیپر